۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
زائرین

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامات مقدسہ (ایران، عراق ،شام )کی زیارات بالخصوص عاشورہ اور اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین سفر اختیار کرتے ہیں۔ زائرین میں سے زیادہ تر کم استطاعت کے حامل عوام تفتان (بائی روڈ ) کا راستہ اختیارکرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامات مقدسہ (ایران، عراق ،شام )کی زیارات بالخصوص عاشورہ اور اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین سفر اختیار کرتے ہیں۔ زائرین میں سے زیادہ تر کم استطاعت کے حامل عوام تفتان (بائی روڈ ) کا راستہ اختیارکرتے ہیں۔حکومت پاکستان مقامات مقدسہ کے سفر زیارات کو حج ،عمرہ کوٹہ کی طرز پر اجراءکرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں۔ جس میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے یہ واضح موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام مذہبی عقیدت اورسستا ہونے کے سبب سفر زیارات اختیار کرتے ہیں لہذاحالیہ مجوزہ پالیسی میں چند حدوو قیود ناقابل قبول ہیں۔

اعلامیہ میں آیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت شہریوں کو حاصل مذہبی و شہری آزادیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان غیرضروری حدود قیود کی پابندیاں عائد کرنے کی بجائے سفری راستوں کو محفوظ اور بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تفتان بارڈر پر قیام اور امیگریشن کی بہترین سہولتوں کی دستیابی کو ہر ممکن بنائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .